میانی: گنے کی لوڈ ٹرالی نے 25 سالہ نوجوان کوکُچل دیا، ڈرائیور ٹرالی چھوڑکر موقع سے فرار
بھیرہ/ میانی ۔۔۔۔۔میانی میں گنے سے لوڈ ٹرالی نے 25 سالہ نوجوان کو کچل دیا ، ڈرائیور موقع سے فرار ۔ تفصیل کے مطابق ظفر چوک کے قریب بھیرہ سے آنے والی گنے سے لوڈ ٹرالی نے سڑک کراس کرتے ہوئے 25 سالہ راہ گیر محمدصفدر کو کچل دیا ۔ واقعہ ٹرالی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ ٹرالی کا ڈرائیور موقع پر ہی ٹرالی چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ میانی پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔