ضلع سرگودھا کے 8 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل ، ایک لائن حاضر
سرگودھا ۔۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل چوہدری نے 8 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل جبکہ ایک کو لائن حاضر کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر خدا بخش کو ایس ایچ او تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن ، سب انسپکٹر طارق شاہ جھال چکیاں ، انسپکٹر ارشد عباس تھانہ فیکٹری ایریا ، انسپکٹر اویس گجر پی ایس او ٹو اے ایس پی سٹی تعینات کیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر دوست محمد ویجی لینس فیکٹری ایریا ، ارباب طفیل تھانہ لکسیاں ، حافظ محمد نوید اکرم تھانہ ساجد شہید تعینات کیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر محمد شفیع اللہ خان کو ناقص کارکردگی پر تھانہ ساجد شہید سے پولیس لائن تبدیل کردیا گیا ہے ۔