Breaking News

چیئرمین میونسپل کمیٹی بھیرہ چوہدری محمد سلیم آرائیں نے بھیرہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مزید100 سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کا مطالبہ کردیا



چیئرمین میونسپل کمیٹی بھیرہ چوہدری محمد سلیم آرائیں نے بھیرہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مزید100 سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کا مطالبہ کردیا
بھیرہ۔۔۔۔۔چیئرمین میونسپل کمیٹی بھیرہ چوہدری محمد سلیم آرائیں نے صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ بھیرہ شہر اور اس کی ملحقہ کالونیوں میں صفائی ستھرائی کے ابتر نظام کو درست کرنے کے لئے ایک سو نئے سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کے لئے احکامات جاری کئے جائیں انہوں نے اس سلسلہ میں کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈی سی او سرگودھا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئے سینٹری ورکرز کی بھرتی کے لئے اپنے فرائض منصبی کی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے منتخب بلدیاتی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی بھیرہ چوہدری محمد سلیم آرائیں نے کہا ہے کہ اس وقت بلدیہ کے سینٹری ورکرز کی تعداد 80 ہے جو کہ انتہائی ناکافی اور صفائی ستھرائی کے کام کرنے سے معذور ہے جس کی وجہ سے بھیرہ کی عوام کو صاف ستھرے ماحول بارے شکایات ہیں جس کے ازالہ کے لئے ضروری ہے کہ بلدیہ بھیرہ کو فی الفور 100 مزید سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ ہوسکے ۔