سرگودھا میں ٹریفک کا بدترین نظام کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی مارچ کے مہینے تک متوقع
سرگودھا ۔۔۔۔۔اہل سرگودھا کے لئے خوشی کی خبر ، سرگودھا میں ٹریفک کا نظام کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی کے حوالے سے بہت بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا میں ٹریفک کی بدترین صورتحال کے پیش نظر ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی کیلئے ٹریفک پولیس سے مشاورت تیز کردی گئی ہے اور اس معاملے میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی عمل میں لادی جائیگی ۔ اسی بابت مزید بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ٹریفک وارڈنز کے اعلیٰ حکام کی ٹیم لاہور سے سرگودھا کا دورہ کرے گی جس میں اس متعلق حتمی فیصلے عمل میں لائے جائیں گے ۔








