Breaking News

مسجد نبوی ﷺکے قرب میں دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث’’ 2خبیث‘‘ واصلِ جہنم



اسلام آباد ۔۔۔۔۔مسلمانانِ عالم کو خوشخبری کہ مسجدِ نبوی ﷺ کے قرب میں حملے کا ماسٹر مائنڈ واصل جہنم کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیکیورٹی فورسزکی کاروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے تھے ۔ مزید تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ان دہشت گردوں میں ایک انتہائی مطلوب تھا۔السیاری نام ہلاک کیا گیا یہ دہشت گرد مسجد نبوی ﷺ پر گزشتہ برس ہونے والے حملے میں ملوث تھا ۔ جبکہ سعودی عرب میں ہونے والی دیگر کئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی یہی دہشت گرد تھا ۔ السیاری کے پاس سعودی شہریت ہی تھی تاہم اس نے اعلیٰ تعلیم نیوزی لینڈ سے حاصل کی تھی ،جس کے بعد وہ شام میں دہشت گرد تنظیم داعش میں شامل ہوگیا تھا۔