Breaking News

اسلام آباد کے رہائشی 5 سالہ بچے ریان کی ماہانہ آمدنی 10 کروڑ روپے ۔۔۔۔۔ ششدر کردینے والی خبر




اسلام آباد ۔۔۔۔۔ریان ایک پاکستانی بچہ ہے جو اسلام آباد کا رہائشی ہے ، دیگر بچوں کی طرح ریان کو بھی کھلونوں سے کھیلنے کا بہت شوق ہے ۔ ریان جن کھلونوں سے کھیلتا ہے اس کی ماں اس کی ویڈیو بناکر یوٹیوب پر اپ لوڈ کردیتی ہے ۔ ریان کا پسندیدہ کام کھلونوں پر تبصرہ کرنا بھی ہے ۔ اس کے یہ تبصرے دنیا بھر کے بچوں میں مقبول ہیں ۔ یوٹیوب پر ریان کے چینل کی مقبولیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ یوٹیوب پر اس کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 58 لاکھ سے زائد ہے جبکہ اس کی ویڈیوز 9 ارب سے زائد بار دیکھی جاچکی ہیں ۔ ریان کی فیملی نے اس کا چینل 2015 ء میں بنایا تھا ۔ شروع میں چینل کو خاصی مقبولیت نہ ملی تاہم آہستہ آہستہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا چلا گیا یہاں تک کہ اس کی ماں جو کہ ایک سکول میں ٹیچر تھیں انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے کر وہ وقت بھی ریان کے چینل کے لئے وقف کردیا ۔ اس وقت ریان کے چینل جس کا نام Rayan Toys Review ہے امریکہ کے مقبول ترین چینلز کی صف میں شامل ہوچکا ہے ۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس چینل کی ماہانہ آمدنی ایک ملین ڈالر ہے جو کہ پاکستانی 10 کروڑ روپے بنتے ہیں ۔