دنیا کی انوکھی ترین شادی جو ورلڈ ریکارڈ بن گئی
برازیلیا۔۔۔۔۔دنیا میں ہر روز لاکھوں شادیاں تو ہوتی ہیں لیکن کوئی ورلڈ ریکارڈ کا حصہ نہیں بنتی تاہم برازیل کے پاؤلو گیبریل دا سلوا بیروس اور کیٹیوشیا لائی ہوشینو نے ایک دوسرے کا ہم سفر بننے کے ساتھ ہی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بھی درج کروا لیا ہے۔ اس جوڑے کے پاس اب دنیا کا سب سے چھوٹا جوڑا ہونے کا ریکارڈ ہے کیونکہ دونوں کا مشترکہ قد صرف 71.2 انچ بنتا ہے۔ یہ جوڑا 10 سال قبل ایک دوسرے کے ساتھ ملا اور اس تمام عرصے میں عام جوڑوں کی طرح ان کی زندگیوں میں بھی بے شمار اتار چڑھاؤ آئے۔ کیٹیوشیا نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ابتداء میں جب میں نے پا?لو سے بات کرنا شروع کی تو وہ واقعی بہت گھبرایا ہوا تھا اور اس کے پاس بولنے کیلئے بہت ہی گھٹیا الفاظ تھے۔‘‘ دوسر ی جانب پاؤلو کا کہنا ہے کہ ’’ وہ سمجھ رہی تھی کہ میں عشق بازی کر رہا ہوں لیکن میں تو صرف ایک اچھے شخص کی طرح پیش آنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اس کا کہنا ہے کہ میں بہت ہی بور شخص ہوں۔ ‘‘ ان دونوں کی شادی لندن میں ہوئی اور اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے رشتے کے بارے میں سب سے اچھی بات ہمارا قریبی تعلق اور صحبت ہے جو ہم ایک دوسرے کیلئے رکھتے ہیں۔‘‘