Breaking News

ارشد چائے والا کے بعد سنگاپور کے خوبرو سیکیورٹی گارڈ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا



arshad chai wala pakistani and lee menwei singapore air port security guard
سنگا پور ۔۔۔۔۔ سبز آنکھوں والے پاکستانی نوجوان ارشد چائے والا کے بعد سنگاپور کے
چانگی ائیرپورٹ کے سیکیورٹی گارڈ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے ۔ خوبصورت اور پرکشش شخصیت کے حامل22 سالہ اس نوجوان کا نام لی من وئی (Lee Minwei) ہے ۔ لی من وئی کی پہلی تصویر اکتوبر 2016 ء میں ٹویٹر پر نشر ہوئی جسے کافی لوگوں نے پسند کیا جب کہ اس کے بعد سنگا پور کی ایک خبررساں ایجنسی نے لی من وئی کی ایک اور تصویر جس میں وہ ائیر پورٹ پر کسی مسافر کا پاسپورٹ چیک کررہا تھا ، فیس بک پر اپ لوڈ کی گئی جسے دیکھتے ہی دیکھتے 11000 افراد نے شیئر (Share) کیا جبکہ اس کو36000 افراد نے لائیک کیا ۔ سوشل میڈیا پر بے انتہا شہرت پانے کے بعد پرنٹ اور الیکٹرک میڈیا پر اس کا چرچا ہونے لگا ۔ ایک انٹرویو کے دوران لی من وئی نے بتایا کہ ائیر پورٹ پر مسافر اسے اپنے ساتھ تصاویر بنوانے کا اصرار کرتے ہیں جس پر اسے بہت خوشی ہوتی ہے ۔ لی من وئی نے مزید بتایا کہ اس کی شہرت دیکھ کر اس کا چھوٹا بھائی اس سے بہت جیلسی کرتا ہے ۔ لی من وئی نے اپنے بارے میں مزید بتایا کہ وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہے اور تاہم اس نے بتایا کہ اسے فی الحال شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے ، وہ پہلے اپنا مستقبل بنانا چاہتا ہے اس کے بعد ہی شادی کے بارے میں سوچے گا ۔