کوٹمومن سے 8 من مضرِ صحت گوشت برآمد:1 ملزم گرفتار ایک فرار
بھلوال۔۔۔ وسیم احمد خان اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن کی ہدایات پر برکات احمد گوندل تحصیل آفیسرریگولیشن نے محمد طیب ریاض ووٹرنری ڈاکٹر،سکندر حیات رانجھا و دیگر ملازمین کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے محلہ صاحب دین کوٹمومن میں سفید رنگ کی گاڑی کرولا میں لاد کر بدبو دار ،باسی اورمضر صحت گوشت جس کی مقدار8سے 9من تک ہے قبضہ میں لیکر تلف کروایا اورموقع سے ایک خریدار کو گرفتار کروادیا جبکہ اسکے ہمراہ دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا اس کاروائی پر علاقہ کے لوگوں نے تحصیل آفیسر ریگولیشن کی جانب سے اس کاروائی کو ایک اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔