Breaking News

جعلی شہد بنانیوالے فراڈئیے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے



سرگودھا..... فوڈ انسپکٹر نے پولیس کے ہمراہ اندرون شہر کچی آبادی حمید ٹاؤن میں چھاپہ مار کر دو نمبر شہد تیارکرنے کی منی فیکٹری پکڑ کر مالک اور ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا، ذرائع کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈیمانڈ بڑھنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو نمبر شہد تیار کرنے کی جگہ جگہ فیکٹریاں قائم ہیں، جن کے خلاف انتظامیہ نے کاروائی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے کچی آبادی حمید ٹاؤن کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا جہاں چینی اور دیگر کیمیکلز سے شہداور مکھی کے مصنوعی چھتے تیار کر کے یہ دو نمبر شہد کمپنیوں کے جعلی ٹریڈمارک کے ساتھ سرگودھا کے علاوہ دیگر بڑے شہروں کی بڑی دوکانوں پر سپلائی کیا جاتا تھا، ابتدائی طور پر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دیگر کئی مقامات پر یہ گھناؤنا کاروبار جاری ہے جس پر کاروائی کا دائرہ بھی بڑھایا جا رہا ہے پولیس کے مطابق اس کاروائی میں ڈیڑھ من سے زائد جعلی شہد سمیت رنگ 3من شدہ چینی، 25کلو مائع گلوکوز،پانچ کلو پھٹکڑی اور کئی لیٹر دیگر کیمیکلز اور نجی کمپنی کے سینکڑو بوگس لیبل قبضہ میں لئے گئے ہیں، او ر تیارجعلی شہد کے نمونہ جات ٹیسٹ کیلئے پنجاب پبلک فو ڈ اینالسٹ لاہور کو ارسال کئے گئے ہیں، جبکہ گرفتار افراد کی نشاندہی پر مزید کاروائی کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جنہون نے گزشتہ روز بھاگٹانوالہ کے علاقے میں بھی چھاپے مار کر دو افراد کو حراست میں لیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔