Breaking News

" چنگا پانی " سے بھلوال کے مکین " چنگا" تنگ



بھلوال۔۔۔عرصہ دراز سے بھلوال میں قائم ہوئے ورلڈ بینک اور ٹی ایم اے بھلوال کے اشتراک سے قائم ہونے والے واٹر سپلائی منصوبے جسے ’’چنگا پانی‘‘ کا نام دیا گیا ہے ، نے پانی کے بلوں کی مد میں شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے ۔ پانی کی سپلائی درست نہیں اس کے علاوہ آئے روزپائپ پھٹنے اور پانی کی بندش سے شہریوں کو مسائل کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے چنگا پانی انتظامیہ پانی کے ایک یونٹ پر 50 روپے ، 2 یونٹ پر 70 جبکہ اس سے آگے جتنے بھی یونٹ ہوں گے ان پر 100 روپے فی یونٹ کے حساب سے چارج کررہی ہے جبکہ قبل ازیں بنائی گئی سٹیئرنگ کمیٹی سے 25 روپے فی یونٹ جبکہ ایک یونٹ میں پانی کی مقدار 1600 گیلن طے ہوا تھا ۔جبکہ موجودہ انتظامیہ نے نہ صرف یونٹ کی قیمت 100 روپے کردی ہے جبکہ ایک یونٹ میں گیلن کی مقدار بھی کم کرکے 1000 کردی ہے ۔ شہریوں نے ڈی سی او سرگودھا اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا فی الفور نوٹس لیں اور چنگا پانی میں درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے احکامات صادر فرمائیں ۔