محرم الحرام : ضلع سرگودھا میں 2436 مجالس ، 664 جلوس نکالے جائیں گے
سرگودھا : سرگودھا میں محرم الحرام کے حوالہ سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل
دے دی گئی ، عاشورہ محرم کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 2436 مجالس
جب کہ 664 جلوس نکالے جائیں گے ۔ امن و امان میں مدد کیلئے پاک فوج کی دو
کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ محرم الحرام کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی
سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع
بھر میں رجسٹرڈ مساجد کی تعداد 1860 جبکہ امام بارگاہوں کی تعداد 240 ہے جن
کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں ۔ 3200 پولیس اہلکار امن و
امان قائم کرنے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ شہری دفاع کے
رضاکار اور امن کمیٹیوں کے اراکین کے علاوہ بلدیاتی نمائندے بھی امن قائم
رکھنے کے لئے انتظامیہ کی مدد کریں گے ۔ ضلعی انتظامیہ نے 46 علماء کرام کے
ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اس کے علاوہ تمام مجالس اور جلوسوں
کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی اور مجالس کی وڈیو
ریکارڈنگ بھی کروائی جائے گی ۔