ویسٹ انڈیز نہ پاکستان۔چیمپئنز ٹرافی سے بھارت باہر،حیرت انگیز انکشافات

پر انہوں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز کے امکانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پاکستان سے کھیلنے کو بھول جائیں، پہلے یہ دیکھیں کہ ہم چیمپیئنز ٹرافی کھیلتے ہیں یا نہیں،پاکستان سے کھیلنے کا امکان صرف اسی صورت میں ہے کہ اگر ہم چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے مستقبل میں ڈی آر ایس سسٹم کے استعمال کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سسٹم 100فیصد درست ثابت ہوتا ہے تو بی سی سی آئی اس کے استعمال کیلئے تیار ہے۔سپریم کورٹ کو لودھا کمیٹی نے تجویز پیش کی تھی کہ انڈین پریمیر لیگ 2017 کے ایڈیشن کے بعد 15 دن تک انڈین ٹیم کا کوئی میچ نہ رکھا جائے اور سپریم کورٹ نے اس پر عمل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم انڈین بورڈ نے اس کی مخالفت کی تھی۔آئی پی ایل کے فائنل کے اختتام کے چند دن بعد ہی یکم جون سے چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز ہو جائے گا اور موجودہ حکم نامے پر عمل کرنے کی صورت میں بھارت ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔15 دن تک کرکٹ نہ کھیلنے کی پابندی لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کو آرام کا موقع فراہم کرنا ہے لیکن بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ اس وقفے کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان کے ساتھ ساتھ کرکٹ کیلنڈر کو دوبارہ شیڈول کرنے جیسی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس راجیندر مال لودھا کی زیر سربراہی قائم کمیٹی کی جانب سے مجوزہ سفارشات پر عمل درآمد کا حکم دیا تھا جہاں سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کی جانب سے چلائے جانے والے دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کے نظام میں شفافیت کی کمی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔تاہم ہفتے ہونے والے بورڈ کے اہم اجلاس میں ٹیم کو 15 دن کا وقفہ دینے کے ساتھ ساتھ اہم سفارشات کو مسترد کردیا گیا تھا۔