Breaking News

اونٹ کے منہ میں زیرہ۔۔۔ضلع سرگودھا کے یوسی چیئرمینوں کو ’’بہت بڑی‘‘ گرانٹ جاری کردی گئی



سرگودھا : ضلع کی تمام یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کردی گئی ہے ۔ اس گرانٹ سے یونین کونسلز کے دفاتر کی تزئین و آرائش کی جائے گی ۔ بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ضلع سرگودھا کے چیئرمینوں کو پہلی مرتبہ گرانٹ جاری کی گئی ہے ۔ اسی سلسلہ میں شہر کی یونین کونسلوں کوپانچ پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری طرف ضلع بھر کی 186 یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کو جنھیں تین ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی انہیں ایک ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کردی گئی ہے ۔