سرگودھا: تعلیمی اداروں نے 4 چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کردیا
سرگودھا/بھلوال/بھیرہ/کوٹ مومن۔۔۔۔۔مختلف سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں
نے 4 چھٹیوں کا باقاعدہ طورپراعلان کردیاہے۔ تعلیمی اداروں میں 10 اکتوبر
بروز سوموار کی چھٹی محرم الحرام کے جلوس کی وجہ سے کی گئی ہے۔ تعلیمی
ادارے جلوس کے روٹ پرآتے ہیں جس کی وجہ سے سوموار مورخہ 10 اکتوبر کی چھٹی
کااعلان کیاگیاہے تاکہ طلبہ و والدین کو کسی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ
کرناپڑے۔