Breaking News

بھیرہ اوربھلوال میں جاری سرکاری منصوبوں کی ناقص تعمیر پر کمشنر سرگودھا کاسخت نوٹس

بھیرہ / بھلوال ۔۔۔۔۔کمشنر سرگودھا نے بھیرہ اوربھلوال میں جاری سرکاری منصوبوں کی ناقص تعمیر کاسختی سے نوٹس لے لیا اور ذمہ داروں کاتعین کرنے اور ان کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب نے کمشنر انسپکشن و مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران تحصیل کمپلیکس بھیرہ، اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس بھیرہ اور ڈرینج سکیم بھلوال میں ناقص تعمیر کاسختی سے نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ افسران کوہدایت کی ہے کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، ایس ای بلڈنگز، ایس ای پبلک ہیلتھ، متعلقہ اداروں کے ایکسیئن اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ کمشنر سرگودھا ندیم محبوب نے قومی تعمیراتی منصوبوں میں سقم دورکرنے اورمانیٹرنگ مزیدسخت کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے حکم دیاکہ معیاری تعمیرات میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔