Breaking News

اگلے سال ہونیوالے پاک بھارت کرکٹ معرکے کی ٹکٹوں کی ریکارڈ بکنگ: آئی سی سی والے سرپکڑ کر بیٹھ گئے





pak india cricket match in chamption trophy 2017اسلام آباد ۔۔۔ آئندہ برس انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئن ٹرافی میں پاک بھارت میچ کی ٹکٹس پر شائقین کرکٹ ٹوٹ پڑے ۔ آئی سی سی کو اس حوالے سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پاک بھارت میچ کیلئے ابتدائی طور پر 4 لاکھ سترہ ہزار ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ آئی سی سی ذرائع کے مطابق ابھی صرف 15 میں سے 11 میچز کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی گئی ہیں جن پر ملنے والی درخواستیں ٹکٹوں کی تعداد سے بہت زیادہ ہیں لہذا ٹکٹوں کی فروخت کیلئے قرعہ اندازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ باقی چار میچوں کی ٹکٹیں بھی 27 اکتوبر تک فروختگی کے لئے پیش کردی جائیں گی ۔ تفصیل کے مطابق آئندہ برس ہونیوالے آئی سی سی کے ایونٹ چیمپئن ٹرافی کیلئے آئی سی سی کو 417000 ٹکٹوں کی فروختگی کی پیش کشیں آچکی ہیں جن میں سے سب سے زیادہ پیش کشیں پاک بھارت میچ کی ہیں ۔ پاک بھارت کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ کیلئے بھی بہت زیادہ پیش کشیں آئی ہیں ۔ آئی سی سی ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی کے ذریعے جیتنے والوں کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا جائے گا ۔