Breaking News

جزائز غرب الہند کے اہم شہر میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی... امداد کیلئے کوئی اور نہ آیا تو حاکمِ دبئی نے ذاتی طیارہ امداد بھرکر بھیج دیا


دبئ ... جزائرغرب الہند کا ملک ہیٹی سمندری طوفان ”میتھیو“ سے شدید متاثر ہوا ہے اور بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہوئی ہے۔ ملک کو اس وقت امدادی سامان کی شدید ضرورت ہے لیکن دنیا سے کوئی بھی ان کی مدد کو نہیں پہنچا۔ ایسے میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ہمیشہ کی طرح انسانی فلاح کے لیے آگے آتے ہوئے امدادی سامان سے لدا طیارہ ہیٹی روانہ کر دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جہاز میں 90میٹرک ٹن امدادی سامان ہیٹی بھیجا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ شہزادی حیاءبنت الحسین خود طیارے کے ہمراہ ہیٹی پہنچی ہیں تاکہ متاثرین میں خود امدادی سامان تقسیم کر سکیں اور ان تباہ حال لوگوں کی ڈھارس بندھا سکیں۔ ایک ہفتہ قبل سمندر طوفان نے جزیرے پر موجود اس ملک کو روند کر رکھ دیا تھا جہاں لگ بھگ 14لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وقت بیرونی امداد کے منتظر ہیں۔ ہیٹی میں تین لاکھ لوگ اس وقت عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں کیونکہ ان کے گھر طوفان کی نذر ہو گئے ہیں۔ طوفان اس قدر شدید تھا کہ ہیٹی کے سینکڑوں قصبے اور دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔