کیلیفورنیا۔۔۔ماضی کے مایہ ناز ریسلر بِل گولڈ برگ نے 12 سال بعد ایک مرتبہ پھر رِنگ میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ۔ سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بِل گولڈبرگ نے اپنے سابق حریف براک لیسنر کا چیلنج قبول کرلیا جبکہ دونوں مایہ ناز ریسلرز کے درمیان فائیٹ کی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی ۔ براک لیسنر نے اپنے وکیل پال ہیئے من کے ذریعے بِل گولڈ برگ کو مقابلے کا چیلنج دیا تھا جسے بِل گولڈ برگ نے قبول کرتے ہوئے مقابلے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بِل گولڈ برگ کی طویل عرصے بعد رنگ میں واپسی کو شائقین ریسلنگ کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے اور شائقین براک لیسنر اور بل گولڈ برگ کے درمیان کانٹے دار فائیٹ دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں ۔ چیلنج قبول کرنے کے بعد بل گولڈ برگ کا کہنا تھا کہ براک لیسنر آخری شخص ہیں جن سے میں فائیٹ کروں گا کیونکہ اس کے بعد سے میں ریسلنگ کی دنیا کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دوں گا ۔ واضح رہے کہ بل گولڈ برگ نے 1997 میں ریسلنگ کی دنیا میں ڈیبیو کیا تھا اور 2004 تک ریسلنگ سے وابستہ رہے جس کے بعد انہوں نے ریسلنگ کو خیر باد کہتے ہوئے ایک نجی ٹیلی ویژن پر کمنٹری کرنا شروع کردیا ۔ ریسلنگ سے قبل بل گولڈ برگ 1990 سے 1995 ء تک فٹبال کے کھلاڑی بھی رہے ۔
مایہ ناز ریسلر بِل گولڈبرگ کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی۔۔۔ بڑا چیلنج بھی قبول کرلیا
Reviewed by Unknown
on
2:34 PM
Rating: 5