ڈی جے بٹ نے ’’پارٹی‘‘ بدل لی
لاہور ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کا کنٹریکٹ نہ ملنے پر ڈی جے بٹ
مسلم لیگ ن کے جلسوں میں ترانوں کا تڑکہ لگانے لگا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان
تحریک انصاف کے جلسوں سے شہرت حاصل کرنے والے ڈی جے بٹ نے پارٹی بدل لی ہے
اور آئندہ پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسوں میں خدمات فراہم کے عزم کا اعادہ
کیا ہے ۔ یاد رہے کہ ڈی جے بٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے
کئی مرتبہ ملاقات کرکے جلسوں میں ساؤنڈ سسٹم کیلئے اپنی خدمات فراہم کرنے
کی خواہش ظاہر کی اور کنٹریکٹ حاصل کرنے کی بھی سرتوڑ کوشش کی لیکن اسے اس
میں مسلسل ناکامی کا سامنا کرناپڑا ۔