Breaking News

شہباز شریف نے چھوٹے کاشتکاروں کیلئے 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کردئیے

لاہور ۔۔۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف نے چھوٹے کاشتکاروں میں بلاسود 100 ارب روپے کے قرضے جاری کرنیکا اعلان کردیاہے، ان قرضوں کامکمل سودحکومت پنجاب اداکرے گی۔ابتدائی طورپر چھوٹے کاشتکاروں کیلئے 77 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی فراہمی کاپروگرام بنایاگیاتھا لیکن وزیر اعلیٰ نے اس رقم کوبڑھاکر100 ارب روپے کردیاہے۔اس ضمن میں حکومت پنجاب اور بینکوں کے درمیان معاہدے پردستخط بھی ہوگئے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ یہ اقدام کسانوں کے حکومت کے خلاف مال روڈ لاہور پرہونے والے دھرنوں کی وجہ سے اٹھایاگیاہے تاکہ کسانوں کے اندر پائی جانے والی کشمکش کو ختم کیاجاسکے۔ اس پروگرام سے چھوٹے کاشتکاروں کے علاوہ مزارعین بھی فائدہ اٹھائیں گے جن کی اپنی کوئی زمین نہیں ہے۔ سیکرٹری زراعت محمد محمود نے بتایاکہ چھوٹے کسانوں کوخریف اورربیع کی فصل کیلئے سالانہ 65000 روپے فی ایکڑکے حساب سے قرض ملے گا اور بلا سود قرضہ تین اقساط میں دیاجائے گا۔ خادمِ اعلیٰ پنجاب نے دو ارب روپے سے پنجاب ایگریکلچر انڈوومنٹ فنڈبھی قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے جس سے ہزاروں کاشتکار مستفید ہوں گے۔