ضلع سرگودھا کے متعدد ڈی ایس پیز کے تبادلے
سرگودھا / بھلوال / کوٹ مومن : انسپکٹر جنرل آف پولیس مشتاق احمد سکھیرا
نے ضلع سرگودھا کے متعدد ڈی ایس پی تبدیل کردئیے ۔ ڈی ایس پی رانا غلام
مرتضیٰ کو ایس ڈی پی او سلانوالی ، ملک عثمان کو سلانوالی سے ایس ڈی پی او
بھلوال ، سعید اللہ خان کو ایس ڈی پی او کلورکوٹ بھکر، مہر ریاض ناز کو کوٹ
مومن سے ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل میانوالی تعینات کردیا گیا ہے ۔ جبکہ ڈی
ایس پی عزیز اللہ ایس ڈی پی او کوٹ مومن تعینات کردئیے گئے ہیں ۔







