Breaking News

ڈاکٹرفاروق ستار دباؤ میں آکر بیان دے رہے ہیں : عامر لیاقت

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ فاروق ستار دباؤ میں آکر بیان دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی پاکستان میں رجسٹرڈ ہے ، بات یہاں ہورہی ہے تو پھر بھارت اور اسرائیل سے مدد کیوں ؟ فاروق ستار نے کام تو اچھا کیا لیکن بہت دیر سے کیا اور اب بھی فاروق ستار دباؤ میں آکر بیان دے رہے ہیں ۔ وہ گزشتہ روز نجی ٹیلی ویژن سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ خدا کرے فاروق ستار جو کہہ رہے ہوں وہ ٹھیک ہو ۔ اب وہ بات نہیں رہی ، کراچی کا مینڈیٹ تقسیم ہوجائے گا ۔ متحدہ کا عسکری ونگ کام کرتا رہے گا ۔ عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ فاروق ستار بڑے گہرے رومی ہیں ، مجھے نہیں لگتا کہ ایم کیو ایم کی قائد الطاف حسین سے لاتعلقی ہوگئی ہے ۔ اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے رضا ہارون نے کہا کہ جب پاکستان مخالف نعرے لگائے جارہے تھے اس وقت فاروق ستار پاس ہی بیٹھے تھے ، وہ اس وقت آخر کیوں خاموش رہے ؟ کیا یہ انکی مجرمانہ غفلت نہیں ؟