Breaking News

عطائی ڈاکٹروں کیخلاف مہم تیز : 70 کلینک ، 100 میڈیکل سٹور سیل کردئیے گئے

سرگودھا / بھلوال / کوٹ مومن / بھیرہ: سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب ، میانوالی اور بھکر میں غیر معیاری ، ناقص اور زائد المعیاد ادویات کی فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے ساتھ ساتھ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی کردی گئی ہے اور اب تک سرگودھا ڈویژن میں 70 سے زائد عطائی ڈاکٹروں کے کلینک اور 100 سے زائد میڈیکل سٹورز سر بمہر کرتے ہوئے متعدد میڈیکل سٹورز کے چالان مرتب کرکے ڈرگز کورٹ کو روانہ کردئیے گئے ہیں ۔