
سرگودھا : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف رواں ماہ کے آخر میں
سرگودھا کا دورہ کریں گے ، ڈسٹرکٹ سول ہسپتال میں قائم کارڈیالوجی سنٹر کا
افتتاح اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کے علاوہ اراکین
اسمبلی سے ملاقات بھی کریں گے ۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میں محمد
شہباز شریف اگست 2016 ء کے آخری ہفتے کے دوران سرگودھا کا دورہ کریں گے ۔
دورہ کی حتمی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے
ممکنہ دورہ میں ڈسٹرکٹ سول ہسپتال سرگودھا میں قائم کارڈیالوجی سنٹر کا
افتتاح کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب ضلع بھر میں لاء اینڈ
آرڈر کی صورتحال پر ایک غیر معمولی اجلاس کی صدارت بھی کرینگے اور اراکین
اسمبلی سے ملاقاتیں بھی ان کے دورہ میں شامل ہیں۔