Breaking News

پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ سرگودھا میں بھٹہ خشت پر تالاب میں جاگرا

سرگودھا : پاک فضائیہ کا بغیر پائیلٹ اڑنے والا ڈرون طیارہ 89 شمالی کے قریب بھٹہ خشت پر ذخیرہ کئے گئے پانی کے تالاب میں گرگیا ، ڈرون طیارے نے مصحف ائیر بیس سرگودھا سے اڑان بھری تھی کہ اچانک اس کا لنک کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا اور ڈرون طیارہ قلابازیاں کھاتے ہوئے پانی کے تالاب میں جاگر ا ۔ اطلاع ملتے ہی پاک فضائیہ ، سیکیورٹی ادارے اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پاک فضائیہ کے حکام نے بذریعہ ہیلی کاپٹر ڈرون طیارے کو بحفاظت ائیر بیس پر منتقل کردیا ۔ پاک فضائیہ کے مطابق ڈرون طیارے سے متعلق انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔