سرگودھا ڈویژن میں 5 ہزار اساتذہ کی بھرتی کیلئے اقدامات شروع
سرگودھا : سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 5 ہزار مردوخواتین اساتذہ
بھرتی کرنے کے لئے محکمہ ء تعلیم نے اقدامات شروع کردئیے ہیں ۔ ذرائع کے
مطابق سرگودھا ، میانوالی ،بھکر اور خوشاب میں پرائمری مڈل ، ہائی سکولوں
کے اساتذہ کی بھرتی کے لئے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے ان کے
اضلاع میں خالی نشستوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔







