Breaking News

یوم آزادی کی آمد: نوجوانوں نے موٹرسائیکلوں کے سائلنسر نکال دئیے ، شہریوں کو پریشانی کا سامنا

سرگودھا / بھلوال / بھیرہ / کوٹمومن/ پھلرون/ جھاوریاں : یوم آزادی کی آمدکے ساتھ ہی نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں کے سائلنسر نکال لئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ نوجوانوں کی اکثریت موٹر سائیکلوں کے سائلنسر نکال کر شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگاتی ہے ۔ اکثر نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں میں پٹاخے بھی فٹ کررکھے ہیں ۔ جس کی وجہ سے جہاں سے یہ موٹر سائیکل سوار گزرتے ہیں اہل محلہ کا سکون غارت ہوجاتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آزادی منانے کا یہ نیا طریقہ نوجوانوں نے نکال لیا ہے ۔ دوسری طرف ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے والے نوجوان قانون شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔