سترہ (17 )اگست سے انٹرنیٹ کلبز اور سنوکر کلبز کو سکول اوقات میں بند رکھنے کی ہدایت جاری
سرگودھا : حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 17اگست سے انٹرنیٹ کلبزاورسنوکر
کلبز کوسکول اوقات میں بند رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی
ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ سکول اوقات میں بچوں کی اکثریت سکولوں سے بھاگ کران
سنوکر کلبز اور انٹرنیٹ کلبز میں سکول کا وقت گزارتی ہے جس سے بچے نہ صرف
آوارہ ہورہے ہیں بلکہ ان میں اخلاقی بگاڑ کے ساتھ ساتھ مختلف جرائم میں
ملوث ہونے کی ترغیب مل رہی ہے ۔







