سرگودھا : سرگودھا کے علاقہ ملت آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ، محکمہ
لائیو سٹاک اور پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر 8 من سے زائد مردہ جانوروں
کا گوشت برآمد کرلیا ۔ برآمد ہونے والا گوشت گھر کے واش روم میں بھی رکھا
ہوا تھا ، ملزم گوشت کی چربی سے مضرصحت گھی بھی تیار کرتے تھے ۔ مردہ گوشت
برآمد ہونے کے بعد تلف کردیا گیا جبکہ دو ملزمان طارق وغیرہ کو گرفتار
کرلیا گیا ۔ ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم پر پتھر بھی برسائے تاہم پولیس
کی مداخلت سے ملزمان کو قابو کرلیا گیا ۔ گھر سے مضرصحت گھی کے بند ٹین
بھی برآمد ہوئے جبکہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ لاغر
اور مردہ گوشت کباب فروشوں اور ہوٹلوں کو فروخت کرتے تھے ۔ ملزمان کے خلاف
مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
سرگودھا کے علاقہ ملت آباد میں گھرسے 8 من مردہ جانوروں کا گوشت برآمد
Reviewed by Unknown
on
2:21 PM
Rating: 5