سرگودھا: سرگودھا میں محکمہ صحت کے درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کے
لئے آنے والے 7 امیدوار گرمی کی شدت سے بے ہوش ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ
محکمہ صحت سرگودھا میں درجہ چہارم کی 175 آسامیوں کیلئے 12050امیدوار
انٹرویو کیلئے آئے تھے ۔ محکمہ صحت نے اتنی بڑی تعداد میں امیدواران کو
بلایا لیکن پانی اور گرمی سے بچاؤ کیلئے کوئی انتظام نہ کیا جس کی وجہ سے 7
امیدواران شدید گرمی برداشت نہ کرپائے اور بے ہوش ہوگئے ۔ بعد ازاں
امیدواران نے محکمہ صحت کے حکام کے خلاف اس لاپرواہی اور سردمہری پر احتجاج
بھی کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت میں ان دنوں خالی آسامیوں پر بھرتی
کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ میں ڈرائیور کی 200 آسامیاں خالی ہیں جن پر 11055
، مڈوائف 150 آسامیوں کیلئے 13073 بیروزگار امیدواران نے درخواستیں جمع
کروارکھی ہیں ۔
محکمہ صحت میں درجہ چہارم میں بھرتی کیلئے آئے 7 امیدوار گرمی سے بے ہوش ہوگئے
Reviewed by Unknown
on
4:24 PM
Rating: 5