Breaking News

ضلع سرگودھا کے6ایس ایچ اوز کاتبادلہ،ناقص کارکردگی پر1لائن حاضر

سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے ضلع بھر کے چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر تبدیل کردیا ہے جبکہ ناقص کارکردگی پر ایک ایس ایچ او کو لائن حاضر کردیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق انسپکٹر اویس گجر کو تھانہ فیکٹری ایریا ، متاع نتھوکہ کو تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن ، خدا بخش کو جھال چکیاں ، فاروق حسنات کو تھانہ بھیرہ ، جبکہ احمد شاہ کو تھانہ شاہ نکڈر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ناقص کارکردگی پر ریاض حسین کو لائن حاضر کیا گیا ہے ۔