
سرگودھا : پولیس نے چار منشیات فروش گرفتار کرلئے ، منشیات فروشوں کے
قبضے سے عید الاضحی کے لئے تیار کی گئی 3000 شراب کی بوتلیں بھی برآمد کرلی
گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں اربن ایریا پولیس نے بستی عیسائیاں
میں چھاپہ مارکر آکاش نامی ملزم سے 3000 شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں جبکہ
اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ دوران تفتیش ملزم آکاش نے
انکشاف کیا کہ مذکورہ 3000 شراب کی بوتلیں عید الاضحی کے لئے تیار کی گئیں
تھی۔ اسی طرح نور پور تھل میں بھی پولیس نے چھاپہ مارکر آدھا کلو چرس اور
38 لیٹر شراب برآمد کرلی ہے ۔