Breaking News

سرگودھا:مریم نواز نے 20تولہ سونا کے ہار کے متعلق ’’زبردست اعلان‘‘ کرکے لوگوں کو حیران کردیا ‘ ناقدین کے منہ بند ہوگئے



mayor sargodha malik naveed aslam gifted 20 tolla gold crown to mariam nawaz sharif on her visit to sargodha - سرگودھا: میئر سرگودھا ملک نوید اسلم نے مریم نواز کو 20 تولہ سونے کا ہار گفٹ کردیا
سرگودھا( عاطف فاروق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو سرگودھا کے میئر کی جانب سے ہیروں جڑا 20 تولہ سونے کا تاج پہنایا گیا۔مریم نواز سرگودھا میں پارٹی کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرنے پہنچیں تو اس موقع پر میئر سرگودھا ملک نوید اسلم کی
جانب سے مریم نواز کی تاج پوشی کی گئی اور انہیں ہیروں جڑا 20 تولہ سونے کا تاج پہنایا گیا۔میئر سرگودھا ملک نوید اسلم نے کہا کہ یہ تاج سرگودھا کے عوام کی طرف سے تحفہ ہے جس پر مریم نواز نے میئر سرگودھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تاج کو یتیم بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کو عطیہ کردیں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سابق شیخوپورہ میں بھی مریم نواز کو انجمن تاجران شیخوپورہ کی جانب سے پانچ تولہ سونے کا خصوصی تاج پیش کیا گیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کے زیرِ اہتمام ہونے والے سوشل میڈیا کنونشن میں شرکت کے لیے کارکنوں میں جوش و جذبہ اپنے عروج پر تھا۔پنڈال میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے علاوہ مقامی قائدین کی قد آور تصاویر بھی نصب کی گئی تھیں۔
Sargodha: PMLN Social Media Convention Stage Picture - پاکستان مسلم لیگ ن کے سرگودھا میں منعقدہ سوشل میڈیا کنونشن کے سٹیج کی تصویر