شہباز شریف نے بڑی سیاسی شخصیت کو جھوٹوں کا آئی جی کہہ دیا
ملتان( عاطف فاروق ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین تحریک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں۔تفصیل کے مطابق ملتان میں کڈنی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹوں کے آئی جی
ہیں، خان صاحب کہتے تھے کہ اپنے دور حکومت میں خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان کے لیے بجلی پیدا کریں گے لیکن انہوں نے ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے پر تنقید کرنے والے آج خود پشاور میں میٹرو بنا رہے ہیں لیکن ان سے میٹرو بن ہی نہیں رہی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو قوم کی وہ دولت جو زرداری نے لوٹی تھی اسے واپس وطن لائیں گے۔خیال رہے کہ دو روز قبل آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر آج ہم نے نواز شریف کو معاف کر دیا تھا تو اللہ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔