پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ‘متعدد اشتہاری‘منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد
سرگودہا(عاطف فاروق ڈاٹ کام)پٹرولنگ موبائلز سرگودہا ریجن کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی شاندار رہی ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی کی جارہی ہے ، ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن حسن جمیل حیدر نے گزشتہ
روز میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جرائم سے پاک شاہراہیں ہمارا اولین مقصد ہے اور اس کے حصول کیلئے شب وروزمحنت کی جارہی ہے ، قابل ذکر کارکردگی کے بارے میں ایس پی پٹرولنگ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ سنگین مقدمات میں مطلوب 04مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کے حوالے کئے گئے اس کے علاوہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 09مقدمات درج کروائے گئے جن میں 05کلو سے زائد چرس اور224لیٹر شراب برآمد کی گئی اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے10مقدمات میں08پستول اور02رائفلیں برآمد کی گئی۔ مضر صحت گوشت کی سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے160کلوگرام گوشت برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروایا گیا۔ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن حسن جمیل حیدر نے مزید کہا کہ پٹرولنگ موبائلز نے احسن طریقہ سے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی ہے لہذا ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کئے گئے ہیں۔