سٹار کرکٹر عبدالرزاق نے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے رضامندی کا اظہار کردیا: سینئر رہنما پی ٹی آئی کا انکشاف
لاہور (عاطف فاروق ڈاٹ کام )پاکستان کے پسندیدہ اور دنیائے کرکٹ کے عظیم آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سے ملاقات
کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی رضامندی ظاہر کردی ہے اور کچھ روز میں عمران خان سے ملاقات کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق سے ملاقات کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں ۔ تصاویر میں عثمان ڈار سٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کے گلے میں پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا ڈالتے بھی نظر آرہے ہیں ۔ تاہم سٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کی طرف سے ابھی تک تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔