Breaking News

سرگودھا کے رکشہ ڈرائیور کرکٹر محمد نویدکو دورہ آسٹریلیا کے لئے سلیکٹ کرلیا گیا


سرگودھا کے رکشہ ڈرائیور کرکٹر محمد نویدکو دورہ آسٹریلیا کے لئے سلیکٹ کرلیا گیا
سرگودہا (اتوار : 15 اکتوبر 2017 ء ) سرگودہا کا رکشہ ڈرائیور اب آسٹریلیا میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا ۔ پاکستان کے گلی محلے میں بچے گیند بلا تھامے کرکٹ کھیلتے نظر آتے ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹاپ لیول پر کھیل کر
پاکستان کا نام روشن کرے انہی لڑکوں میں سے سرگودہا کا رکشہ ڈرائیور محمد نوید جو سرگودہا میں لاہور قلندر رائزنگ اسٹار میں سلیکٹ نہ ہو سکا پھر وہ سلیکشن کے لیے لیہ پہنچ گیا وہاں بھی سلیکٹ نہ ہو سکا پھر بہاولپور پہنچ گیا وہاں سے بھی سلیکٹ نہ ہو سکا اس نے ہمت نہ ہاری اور فیصل آباد پہن گیا جہاں اسے بالاخر موقع مل گیا سرگودہا ٹیم کے کچھ کھلاڑی اوور ایج ہوئے تو تو نوید کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا جہاں اس نے اچھی پرفارمنس دے کر میچ اوپن میں وننگ کیا جس کی وجہ سے اس رکشہ ڈرائیور کو سڈنی جانے کے لیے سلیکٹ کر لیا گیا ہے۔