Breaking News

کوٹ مومن: شوہر نے شک کی بناء پر بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی


کوٹ مومن: شوہر نے شک کی بناء پر بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
کوٹ مومن(اتوار:29 اکتوبر 2017ء )شوہر نے شک کی بناء پر بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ بوچاں کلاں تھانہ میلہ کی حدود میں شکی شوھر نے اپنی بیس سالہ خوبرو بیوی صباء کو ٹوکے کے پے در پے وار کر کے
موت کے گھاٹ اتار دیا اور بیوی کی نعش کے ٹکرے ٹکرے کر دئیے اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کر لی۔ مرنے والے میاں بیوی اصغر اور صباء کی چند ماہ پہلے پسند کی شادی ھوئی تھی لڑکی کے ساس سسر فوتگی پر گئے ھوئے تھے کہ ظالم شوھر نے موقع پاکر بیوی کو قتل کر دیا اہل علاقہ کے مطابق دونوں میاں بیوی میں موبائل فون کے استمال پر اکثر جھگڑا رھتا تھا اور ظالم شوھر اپنی بیوی پر شک کرتا تھا متعددبار اہل محلہ نے دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح صفائی کروائی تھی پولیس نے دونوں مرنے والوں کی نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں پولیس کے مطابق اس لرزہ خیز قتل کے محرکات خاوند کا بیوی پر شک کرنا بتایا گیا ھے۔