اے سی ٹائم بس ڈرائیور ‘غریب خانہ بدوش کی 20 بکریاں کچل کر بھاگ نکلا
سرگودھا ۔۔۔۔۔اے سی ٹائم بس ڈرائیور ‘خانہ بدوش کی 20 بکریاں کچل کر بھاگ نکلا ۔ تفصیل کے مطابق کالا باغ روڈ پر پائی خیل (میانوالی) کے قریب اے سی ٹائم
بس ڈرائیور نے غریب خانہ بدوش کی 20 بکریاں کچل دیں ۔ بتایا گیا ہے کہ اے سی ٹائم بس میانوالی سے عیسیٰ خیل بنوں جارہی تھی ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کراسنگ کرتے ہوئے اے سی ٹائم بس بھیڑ بکریوں کے ریوڑ پر چڑھ گئی اور متعدد بکریوں کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی ۔