Breaking News

صوبائی وزیر صحت کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال میں لگائے گئے صحت میلہ پروگرام کا دورہ



provincial-minister-for-health-visited-health-mela-program-at-thq-hospital-bhalwal.html

بھلوال ۔۔۔۔۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے بھلوال ٹی ایچ کیو کا دورہ کیا اور ٹی ایچ کیو میں لگائے گئے ہیپاٹائٹس کیمپ کو بہت سراہا اور اس موقع پر مریضوں کی عیادت بھی کی اور میڈیسن کے بارے میں پوچھا گیا ان کے ہمراہ
اسسٹنٹ کمشنر بھلوال الطاف حسین انصاری ، ڈاکٹر ندیم الزمان، ڈاکٹر اکرام سمیت دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرگودھا ضلع کی 6 تحصیلوں کوٹمومن‘ بھیرہ‘ بھلوال‘ ساہیوال‘ شاہپور‘ سلانوالی میں روزانہ کی بنیاد پر جن بنیادی مراکز صحت میں 3 سو سے زائد مریض آتے ہیں ان بنیادی مراکز صحت کو ماڈل ہسپتالوں کا درجہ دینے کیلئے اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں محکمہ صحت میں مختلف بنیادی مراکز صحت میں ایمرجنسی وارڈز بھی قائم کئے جائینگے جبکہ ان ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مختلف یونٹس بھی قائم کئے جائینگے تاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔
provincial-minister-for-health-visited-health-mela-program-at-thq-hospital-bhalwal