سرگودھا پولیس کی بڑی کاروائی ، مختلف وارداتوں میں مطلوب 5 رُکنی گینگ گرفتار ، قبضہ سے 14 موٹر سائیکلیں بھی برآمد
سرگودھا ۔۔۔۔۔ڈی پی او سرگودھا کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کی ہدایت اور اے ایس پی حفیظ بگٹی کی نگرانی میں تھانہ ساجد شہید پولیس کی بہت بڑی کاروائی ، پانچ رکنی طاہر جٹ گینگ کو گرفتار کرکے چودہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ساجد شہید پولیس سرگودھا نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک منظم گینگ جو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا کو دھرلیا ہے ، گرفتار ہونے والے ملزمان میں ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والا طاہر ، گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا عبدالرحمٰن ، فیصل آباد کا علی رضا اور سرگودھا کے اشفاق اور برخودار شامل ہیں ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے ایس پی حفیظ بگٹی نے بتایا کہ مذکورہ گینگ چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مختلف علاقوں کی پولیس کا مطلوب تھا ۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلز کی ان کے مالکان تک سپردگی کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے ۔