Breaking News

پیرفاروق بہاﺅالحق شاہ این اے 64 کے مقبول ترین لیڈر ہیں : محمد سلیم خان



پیرفاروق بہاﺅالحق شاہ این اے 64 کے مقبول ترین لیڈر ہیں : محمد سلیم خان
بھلوال ۔۔۔۔۔ پیر فاروق بہاﺅالحق شاہ این اے 64 کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، انہوں نے این اے 64 میں ریکارڈترقیاتی کام کرواکر اہلیان بھلوال کے دل جیت لئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمدسلیم خان نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیر امین الحسنات شاہ اور پیر فاروق بہاﺅالحق شاہ نے انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کئے تھے ان میں اکثر الحمدللہ پورے ہوچکے ہیں جبکہ چند تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ پیر فاروق بہاﺅالحق شاہ نے اپنی مستحکم اور متحرک عوامی رابطہ مہم کی وجہ سے عوام کے دلوں میں گھر کرلیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج مخالفین سے منسلک خاندان اور سیاسی شخصیات بھی جوق درجوق پیر فاروق بہاﺅالحق شاہ کی حمایت اور تائید کا اعلان کررہی ہیں ۔ محمد سلیم خان نے کہا کہ لیاقت شہید روڈ کی تعمیر اہلیان بھلوال کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔ گزشتہ ادوار میں بھی یہ روڈ ہائی وے اتھارٹی اور لوکل گورنمنٹ کے تنازعات کی بھینٹ چڑھا رہا اور عوامی نمائندگان نے بھی اس پر توجہ نہ دی جس کی وجہ سے بھلوال کا یہ مرکزی روڈ خستہ حالی کی تصویر بن گیا ۔ الحمدللہ پیر فاروق بہاﺅالحق شاہ نے عوامی مسئلے کا ازالہ کرتے ہوئے مذکورہ روڈ کی تعمیر کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ آج اہلیان بھلوال اس چیز کے گواہ ہیں کہ مذکورہ روڈ پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری و ساری ہے ۔ اسی طرح بھلوال میں 1122کو لے کر مخالفین نے اپنی سیاسی دکانداری خوب چمکائی اور یہ تک کہا گیا کہ بھلوال کے لئے منظور ہونے والا 1122 ریسکیو پراجیکٹ بھلوال سے بھیرہ شفٹ کردیا گیا ہے لیکن پیر فاروق بہاﺅالحق شاہ نے بھلوال میں ریسکیو 1122 کا سنگِ بنیاد رکھ کر مخالفین کے منہ بند کردئیے ہیں ۔ اب نہ صرف بھلوال بلکہ بھیرہ میں بھی 1122 منظور ہوکر تعمیر کے مراحل میں ہے ۔ عوامی خدمت کا سلسلہ یہیں تک محیط نہیں ہے ۔ بھلوال سے بھیرہ اور بھیرہ سے میانی تک روڈ کی تعمیر بھی جاری ہے ۔ اسی طرح بھلوال میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا منصوبہ جوکہ ایک میگا پراجیکٹ ہے وہ بھی مکمل ہوچکا ہے ۔ بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ ایک ایسا پراجیکٹ ہے جس کے آپریشنل ہوتے ہی بھلوال کی تقدیر بدل جائے گی ۔ مزید برآں بھلوال کی رہائشی کالونیوں کی طرف سے سوئی گیس کے کم پریشر کی شکایات بھی زیر غور تھیں جن کا فوری ازالہ کرتے ہوئے پیر فاروق بہاﺅالحق شاہ نے کالونیز کیلئے الگ ٹی بی ایس نصب کروادی ہے جو چند ہی روز میں آپریشنل ہوجائے گی اور بھلوال کی رہائشی کالونیز کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ محمدسلیم خان نے کہا کہ پیر فاروق بہاﺅالحق شاہ ایک متحرک اور کہنہ مشق سیاستدان ہیں ۔ بھلوال کی عوام نے پہلے بھی ان کو سپورٹ کیا ہے اورآئندہ بھی انھیں سپورٹ کرتے رہیں گے ۔ 
پیرفاروق بہاﺅالحق شاہ این اے 64 کے مقبول ترین لیڈر ہیں : محمد سلیم خان