عمران خان آئندہ الیکشن میں بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے ۔ کون وزیراعظم بنے گا اور کیا کچھ ہوگا ؟ سابق صدر نے زبردست انکشافات کرڈالے
اسلام آباد.....نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ 2018 ء کے بعد بھی ایسا ہی لگ رہا ہے کہ نواز شریف حکومت کرنے والے ہیں۔ عمران خان چونکہ سولو فلائیٹ کر رہے ہیں اس لئے وہ ایک بار پھر پیچھے رہ جائیں گے۔عمران خان جو کیس لڑ رہے ہیں وہ بھی ہارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ابھی سے الیکشن کی تیاری میں لگی ہوئی ہے اور جو حالات جا رہے ہیں مجھے لگتا ہے کہ 2018 ء میں بھی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میرے دور حکومت میں نواز شریف کی جائیداد کی تحقیقات اداروں نے کی تھی میں اس میں براہ راست ملوث نہیں تھا۔