امریکی پُراسرار طیارے نے 500 دن تک دنیا کا چکر لگاکر سائنسدانوں کو پریشان کردیا... امریکہ کس کی جاسوسی کررہا ہے؟ خبر پڑھ کر آپ بھی پریشان ہوجائینگے

رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ امریکی ریاست فلوریڈا کے مقام کیپ کینورال سے فضاءمیں گیا۔ اس جگہ سے اس سے قبل بھی ایسے ہی تین پراسرار مشن کیے جا چکے ہیں۔امریکی فوج نے یہ بتانے سے انکار کر دیا ہے کہ حالیہ مشن پر جانے والا خلائی جہاز کب زمین پر واپس اترے گا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے باقی خفیہ مشن پر جانے والے طیارے کیلیفورنیا میں وینڈنبرگ ایئرفورس بیس پر اترے تھے چنانچہ یہ بھی وہیں اترے گا۔
اس خلائی جہاز کے حوالے سے کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 148یہ طیارہ خلائی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لیے خلاءمیں بھیجا گیا ہے اور اس سے زمین کے مدار میں موجود سیٹلائٹس کو تباہ کیا جائے گا۔147ایک افواہ یہ بھی گردش کر رہی ہے کہ اس سے زیادہ بلندی سے گرائے جانے والے بم پھینکے جائیں گے۔147 تیسری افواہ یہ ہے کہ 148اس خلائی طیارے کو جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہو گا۔