اسلام آباد...حکومت نے مولانااحمدلدھیانوی،مولاناعبدالعزیزاورعلامہ
مقصودڈومکی سمیت شیڈول فورتھ میں شامل دو ہزار سے زائد افرادکی شہریت معطل
کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈبلاک کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شیڈول فورتھ
میں شامل مشتبہ افراد کے شناختی کارڈ مرحلہ واربلاک کئے جارہے ہیں۔پہلے
مرحلے میں 2021ایسے افرادکے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں جوشیڈول فورتھ کے
مشتبہ افراد میں شامل تھے۔نیکٹا کی طرف سے نادرا کو مذکورہ افراد کے نام
شناختی کارڈ نمبراوردیگرتفصیلات ارسال کی گئی تھیں جس کے بعدنادرا نے پہلے
مرحلے میں2021 افرادکے شناختی کارڈبلاک کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شناختی
کارڈز کی معطلی عارضی طورپرعمل میں لائی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے
مطابق جن افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان میں سنی مذہبی
رہنمامولانااحمدلدھیانوی اورلال مسجد کے مولاناعبدالعزیزاورشیعہ رہنماعلامہ
مقصودڈومکی اورمحسن نجفی بھی شامل ہیں۔شناختی کارڈ بلاک ہونے سے مذکورہ
افراد بنکنگ سہولیات ،اراضی کی خریدوفروخت سمیت ایسے اموراورخدمات سے محروم
رہیں گے جن کیلئے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔
لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کی شہریت معطل ... مزید 2021 افراد کے شناختی کارڈ بھی بلاک
Reviewed by Unknown
on
11:30 AM
Rating: 5