Breaking News

مشہور ڈرامہ ’’عینک والا جن‘‘ 30 اگست کو سرگودھا میں پیش کیا جائے گا

سرگودھا : کون کون ملناچاہے گا عینک والے جن سے؟اگر یہ سوال بچوں سے پوچھا جائے تو ہر بچہ بنا سوچے سمجھے ہاتھ اوپر اٹھادے گا ۔ سرگودھا آرٹس کونسل نے بچوں کی یہ آرزو پوری کرنے کے لئے عینک والے جن کو سرگودھا لانے کی تیاری پوری کرلی ہے ۔ جی ہاں ، یہ خواب نہیں حقیقت ہے۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر سرگودھا آرٹس کونسل خاور اقبال کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل اور سرگودھا آرٹس کونسل کے اشتراک سے مشہور ٹی وی ڈرامہ ’’عینک والا جن‘‘ 30اگست 2016 ء کو ساڑھے نو بجے دن سیٹلائیٹ ٹاؤن کے نجی ہائی سکول میں پیش کیا جائے گا جبکہ اسی روز ساڑھے گیارہ بجے دن جامع گرلز ہائی سکول نزد رحمان پلازہ میں پیش کیا جائے گا ۔