Breaking News

سرگودھا بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم کے نتائج کا اعلان 20 اگست کو کیا جائیگا

سرگودھا : دہم کلاس کے طلبہ کے لئے 20 اگست ایک اہم دن ہے کیونکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے 20 اگست کو جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کرنا ہے ۔20 اگست کو ایسے تمام طلبہ میں علیٰ الصبح بے چینی پیدا ہوجائے گی جنہوں نے سرگودھا بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم کے امتحانات دئیے ہوں گے ۔ بورڈ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے بورڈز بھی 20 اگست کو ہی جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کریں گے ۔ اول ، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کا اعلان بھی اسی روزکیا جائے گا ۔