تھانوں کے ایس ایچ اوز اور محرر صاحبان کو اپنے فون نمبرز تھانوں کے باہر آویزاں کرنیکا حکم جاری
سرگودھا (عاطف فاروق ڈاٹ کام) حکومت نے صوبہ بھر کے تمام ایس ایس پی صاحبان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تمام پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز اور محرر صاحبان کے موبائل فون نمبرز کیساتھ ساتھ پولیس کے
ایمرجنسی نمبرز تھانوں کے باہر واضح طور پر آویزاں کروائیں تاکہ سائلین کی داد رسی اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج سے رابطہ کرنے میں آسانی ہو اسی طرح تمام پولیس چوکی انچارج صاحبان کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل نمبرز پولیس چوکی کے باہر آویزاں کریں اس کے علاوہ پولیس اسٹیشن کا سرکاری نمبر بھی نمایاں جگہ آویزاں کرنے کیساتھ ساتھ تھانے کی حدود میں واقع لاری اڈوں‘ اہم تعلیمی مراکز‘ کاروباری پلازوں‘ بازاروں میں بھی آویزاں کئے جائیں تاکہ واردات کی صورت میں پولیس فوری مطلع کیا جاسکے۔

Widget is loading comments...