Breaking News

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طاہر سندھو کے جنازے میں شرکت‘ سیاسی و سماجی خدمات پر خراج عقیدت



chief minister punjab appreciated possitive politics of ch. tahir ahmed sandhu - وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طاہر سندھو کے جنازے میں شرکت‘ سیاسی و سماجی خدمات پر خراج عقیدت
کوٹ مومن ( عاطف فاروق ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سرگودہا کے حلقہ پی پی 30 کے ایم پی اے طاہر احمد سندھوکی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نمازجنازہ میں پارلیمنٹرین ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی ‘بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا ‘ فیصل
فاروق چیمہ ‘ چوہدری حامد حمید ‘ شیخ آفتاب احمد‘ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، پیر فاروق بہاؤالحق شاہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد او ران کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کر تے ہوئے ان کی سماجی وسیاسی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت او ران کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری طاہر احمد سندھو کی سیاست عوام کی خدمت پر مبنی تھی ‘ آپ نے بلاامتیاز اور بے لوث ہوکر عوام کی خدمت کی۔ مرحوم ایم پی اے طاہر احمد سندھو گذشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 19جنوبی کے گورنمنٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کل 10جنوری بروز بدھ ان کی رہائش گاہ چک نمبر 19جنوبی میں صبح نو بجے ادا کی جائیگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف چک 19 کوٹ مومن میں ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 30 چوہدری طاہر احمد سندھو کی نماز جنازہ پڑھ پڑھ رہے ہیں ۔


Widget is loading comments...